سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ فضائل قرآن کا بیان ۔ حدیث 1133

قرآن پڑھنے کی فضیلت۔

راوی:

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى هُوَ ابْنُ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ عِنَانٍ الْحَنَفِيُّ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ يَقُولُ إِنَّ الْبَيْتَ لَيَتَّسِعُ عَلَى أَهْلِهِ وَتَحْضُرُهُ الْمَلَائِكَةُ وَتَهْجُرُهُ الشَّيَاطِينُ وَيَكْثُرُ خَيْرُهُ أَنْ يُقْرَأَ فِيهِ الْقُرْآنُ وَإِنَّ الْبَيْتَ لَيَضِيقُ عَلَى أَهْلِهِ وَتَهْجُرُهُ الْمَلَائِكَةُ وَتَحْضُرُهُ الشَّيَاطِينُ وَيَقِلُّ خَيْرُهُ أَنْ لَا يُقْرَأَ فِيهِ الْقُرْآنُ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں اگر کسی گھر میں قرآن پڑھاجائے تو وہ گھر اہل خانہ کے لئے کشاہ ہوجاتا ہے اس میں فرشتے آتے ہیں شیطان اسے چھوڑ کرچلے جاتے ہیں اور اس میں بھلائی زیادہ ہوجاتی ہے اور اگر کسی گھر میں قرآن نہیں پڑھاجاتا تو وہ گھر اہل خانہ کے لئے تنگ ہو جاتا ہے فرشتے اسے چھوڑ کرچلے جاتے ہیں وہاں شیاطین بسیرا کر لیتے یہں اور وہاں بھلائی کم ہو جاتی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں