سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ نذر اور قسموں کا بیان ۔ حدیث 185

نذر پوری کرنے کا حکم ۔

راوی:

أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ فَمَاتَتْ فَجَاءَ أَخُوهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ كَانَ عَلَيْهَا دَيْنٌ كُنْتَ قَاضِيَهُ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَاقْضُوا اللَّهَ فَاللَّهُ أَحَقُّ بِالْوَفَاءِ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک خاتون نے یہ نذر مانی کہ وہ حج کریں گی اس کا انتقال ہوگیا اس کا بھائی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی آپ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں تو نبی اکرم نے ارشاد فرمایا اگر اس خاتون کے ذمے کوئی قرض ہوتا تو کیا تم اسے ادا کرتے اس نے عرض کی جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا پھر اللہ کا حق بھی ادا کرو کیونکہ اللہ اس بات کا زیادہ حق دار ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہوا عہد پورا کیا جائے۔

یہ حدیث شیئر کریں