سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ دیت کا بیان ۔ حدیث 209

باپ کو بیٹے کے عوض میں قتل نہیں کیا جاسکتا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَونٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُقَامُ الْحُدُودُ فِي الْمَسَاجِدِ وَلَا يُقَادُ بِالْوَلَدِ الْوَالِدُ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مسجد میں حدود قائم نہیں کی جاسکتی اور کسی باپ کو اس کے بیٹے کے عوض میں قتل نہیں کیا جاسکتا۔

یہ حدیث شیئر کریں