سنن دارمی ۔ جلد دوم ۔ خواب کا بیان ۔ حدیث 26

خواب میں قمیص، کنواں، دودھ، شہد، مکھی، اور کھجور دیکھنا۔

راوی:

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ الْأَسْوَدِ عَنْ مُجَالِدٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ يَوْمًا مِنْ الْأَيَّامِ إِنِّي رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ أَنَّ رَجُلًا أَتَانِي بِكُتْلَةٍ مِنْ تَمْرٍ فَأَكَلْتُهَا فَوَجَدْتُ فِيهَا نَوَاةً فَآذَتْنِي حِينَ مَضَغْتُهَا ثُمَّ أَعْطَانِي كُتْلَةً أُخْرَى فَقُلْتُ إِنَّ الَّذِي أَعْطَيْتَنِي وَجَدْتُ فِيهَا نَوَاةً آذَتْنِي فَأَكَلْتُهَا فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ نَامَتْ عَيْنُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذِهِ السَّرِيَّةُ الَّتِي بَعَثْتَ بِهَا غَنِمُوا مَرَّتَيْنِ كِلْتَاهُمَا وَجَدُوا رَجُلًا يَنْشُدُ ذِمَّتَكَ فَقُلْتُ لِمُجَالِدٍ مَا يَنْشُدُ ذِمَّتَكَ قَالَ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ

حضرت جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص کھجوروں کا ایک پیمانہ لے کر میرے پاس آیا میں نے انہیں کھانا شروع کردیا مجھے اس میں ایک گٹھلی ملی جب میں نے اسے چبایا تو اس نے مجھے تکلیف دی پھر اس شخص نے ایک اور پیمانہ دیا تو میں نے کہا کہ تم نے مجھے جو پہلے دیا تھا اس میں ایک گٹھلی کی وجہ سے کھاتے ہوئے مجھے اذیت پہنچی ہے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی یا رسول اللہ آپ سلامت رہیں اس سے مراد سریہ ہے جسے آپ بھیجیں گے وہ لوگ دو مرتبہ مال غنیمت لے کر آئیں گے اور انہیں ایک ایسا شخص ملے گا جو آپ کے ذمے کی قسم دے گا۔ راوی کہتے ہیں میں نے اپنے استاد سے دریافت کیا آپ کے ذمے کی قسم دینے سے مراد کیا ہے۔ انہوں نے جواب دیا وہ شخص کہے گا اللہ کے علاوہ کوئی اور معبود نہیں ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں