صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1186

جنازوں کا بیان اور اس شخص کا بیان جس کا آخری کلام لا الہ الا اللہ ہو اور وہب بن منبہ سے کہا گیا کہ کیا لا الہ الا اللہ جنت کی کنجی نہیں ہے ؟ وہب نے کہا کہ ضرور لیکن ہر کنجی کے دندانے ہوتے ہوں تو کھل جائے گا ورنہ نہیں کھلے گا۔

راوی: عمربن حفص , حفص , اعمش , شفیق , عبداللہ ابن مسعود

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ حَدَّثَنَا شَقِيقٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ مَاتَ يُشْرِکُ بِاللَّهِ شَيْئًا دَخَلَ النَّارَ وَقُلْتُ أَنَا مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِکُ بِاللَّهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ

عمربن حفص، حفص، اعمش، شفیق، عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اس حال میں مرا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک بنایا ہو تو جہنم میں داخل ہوگا۔ اور میں نے عرض کیا کہ جو شخص اس حال میں مرا کہ کسی کو اللہ کا شریک نہ بنایا ہو تو جنت میں داخل ہوگا۔

Narrated 'Abdullah:
Allah's Apostle said, "Anyone who dies worshipping others along with Allah will definitely enter the Fire." I said, "Anyone who dies worshipping none along with Allah will definitely enter Paradise."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں