صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1196

اس شخص کی فضیلت کا بیان جس کا بچہ مرجائے اور وہ صبر کرے اور اللہ بزرگ وبرترنے فرمایا کہ صبر کرنے والوں کو خوشخبری سنادے۔

راوی: ابومعمر , عبدالوارث , عبدالعزیذ , انس

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ النَّاسِ مِنْ مُسْلِمٍ يُتَوَفَّی لَهُ ثَلَاثٌ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ

ابومعمر، عبدالوارث، عبدالعزیز ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں کوئی مسلمان جس کے تین بچے مرجائیں مگر اللہ تعالیٰ ان بچوں پر فضل و رحمت کے سبب سے اس کو جنت میں داخل کرے گا۔

Narrated Anas:
The Prophet said, "A Muslim whose three children die before the age of puberty will be granted Paradise by Allah due to his mercy for them."

یہ حدیث شیئر کریں