صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1204

کیا عورت مرد کے تہ بند کا کفن پہنائی جاسکتی ہے ۔

راوی: عبدالرحمن بن حماد , ابن عون , محمد , ام عطیہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمَّادٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ تُوُفِّيَتْ بِنْتُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَنَا اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ إِنْ رَأَيْتُنَّ فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ فَنَزَعَ مِنْ حِقْوِهِ إِزَارَهُ وَقَالَ أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ

عبدالرحمن بن حماد، ابن عون، محمد، ام عطیہ سے روایت کرتے ہیں کہ ام عطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی وفات پا گئی تو آپ نے فرمایا کہ اس کو تین مرتبہ غسل دو اگر ضرورت سمجھو تو اس سے زائد مرتبہ غسل دو جب غسل دیدو تو ہمیں خبر کرنا، جب ہم فارغ ہوئے تو آپ کو اطلاع دی آپ نے اپنا تہ بند اپنی کمر سے کھولا اور فرمایا کہ اس کو اس کے جسم سے ملا دو۔

Narrated Um 'Atiyya:
The daughter of the Prophet expired, and he said to us, "Wash her three or five times, or more if you see it necessary, and when you finish, notify me." So, (when we finished) we informed him and he unfastened his waist-sheet and told us to shroud her in it.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں