صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1214

محرم کو کس طرح کفن دیا جائے ۔

راوی: مسدد , حماد بن زید , عمرو و ایوب , سعید بن جبیر , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرٍو وَأَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَ کَانَ رَجُلٌ وَاقِفٌ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ فَوَقَعَ عَنْ رَاحِلَتِهِ قَالَ أَيُّوبُ فَوَقَصَتْهُ وَقَالَ عَمْرٌو فَأَقْصَعَتْهُ فَمَاتَ فَقَالَ اغْسِلُوهُ بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَکَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ وَلَا تُحَنِّطُوهُ وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ أَيُّوبُ يُلَبِّي وَقَالَ عَمْرٌو مُلَبِّيًا

مسدد، حماد بن زید، عمرو و ایوب، سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عرفہ میں ٹھہرا ہوا تھا کہ اپنی سواری سے گر پڑا، ایوب نے فوقصۃ اور عمرو نے فاقصعۃ کے لفظ کے ساتھ روایت کیا اور اس کو کچل ڈالا پس مر گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور اس کو دو کپڑوں میں کفن دو اور نہ اسے خوشبولگاؤ اور نہ اس کا سر ڈھانپو اس لئے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے اٹھائے گا اس حال میں لبیک کہتا ہوگا۔

Narrated Ibn Abbas:
A man fell from his Mount and died while he was with the Prophet at 'Arafat. The Prophet said, "Wash him with water and Sidr and shroud him in two pieces of cloth and neither perfume him nor cover his head, for he will be resurrected on the Day of Resurrection saying, 'Labbaik'."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں