صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ زکوۃ کا بیان ۔ حدیث 1356

اگرچہ کجھور کا ٹکڑا ہو یا تھوڑا سا صدقہ دے کر آگ سے بچو اور ان لوگوں کی مثال جو اپنا مال اللہ کی رضاء جوئی کے لئے اور اپنے دل کو ٹھیک رکھ کر خرچ کرتے ہیں اس باغ کی طرح ہے جو اونچی جگہ پر ہے من کل الثمرات تک۔

راوی: ابوقدامہ عبیداللہ بن سعید , ابولنعمان حکم بن عبداللہ بصری , شعبہ , سلیمان , ابووائل , ابومسعود

حَدَّثَنَا ابوقدامة عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ الْحَکَمُ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الصَّدَقَةِ کُنَّا نُحَامِلُ فَجَائَ رَجُلٌ فَتَصَدَّقَ بِشَيْئٍ کَثِيرٍ فَقَالُوا مُرَائِي وَجَائَ رَجُلٌ فَتَصَدَّقَ بِصَاعٍ فَقَالُوا إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنْ صَاعِ هَذَا فَنَزَلَتْ الَّذِينَ يَلْمِزُونَ الْمُطَّوِّعِينَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ فِي الصَّدَقَاتِ وَالَّذِينَ لَا يَجِدُونَ إِلَّا جُهْدَهُمْ

ابوقدامہ عبیداللہ بن سعید، ابولنعمان حکم بن عبداللہ بصری، شعبہ، سلیمان، ابووائل، ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب صدقہ کی آیت نازل ہوئی تو ہم لوگ مزدوری کرتے تھے، تو ایک شخص آیا تو اس نے ایک صاع صدقہ کیا تو لوگوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس کے ایک صاع سے مستغنی ہے تو آیت ( اَلَّذِيْنَ يَلْمِزُوْنَ الْمُطَّوِّعِيْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ فِي الصَّدَقٰتِ وَالَّذِيْنَ لَا يَجِدُوْنَ اِلَّا جُهْدَهُمْ فَيَسْخَرُوْنَ مِنْهُمْ سَخِرَ اللّٰهُ مِنْهُمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ ) 9۔ التوبہ : 79)، آخر تک نازل ہوئی یعنی جو لوگ ان مسلمانوں کو صدقہ دینے میں زیادتی کرتے ہیں اور ان لوگوں کو جو مشقت سے مال جمع کرتے ہیں عیب لگاتے ہیں۔

Narrated Abu Masud:
When the verses of charity were revealed, we used to work as porters. A man came and distributed objects of charity in abundance. And they (the people) said, "He is showing off." And another man came and gave a sa (a small measure of food grains); they said, "Allah is not in need of this small amount of charity." And then the Divine Inspiration came: "Those who criticize such of the believers who give in charity voluntarily and those who could not find to give in charity except what is available to them." (9.79).
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں