صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1469

اہل یمن کے احرام باندھنے کی جگہ کا بیان ۔

راوی: معلی بن اسد , وہیب , عبداللہ بن طاوس , طاوس , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَّتَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّأْمِ الْجُحْفَةَ وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنَ الْمَنَازِلِ وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ هُنَّ لِأَهْلِهِنَّ وَلِکُلِّ آتٍ أَتَی عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِهِمْ مِمَّنْ أَرَادَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فَمَنْ کَانَ دُونَ ذَلِکَ فَمِنْ حَيْثُ أَنْشَأَ حَتَّی أَهْلُ مَکَّةَ مِنْ مَکَّةَ

معلی بن اسد، وہیب، عبداللہ بن طاؤس ، طاؤس ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مدینہ کے لئے ذوالحلیفہ، اہل شام کیلئے جحفہ، اہل نجد کے لئے قرن منازل اور اہل یمن کے لئے یلملم کو مقرر فرمایا: یہ یہاں کے رہنے والوں کے لئے میقات ہیں اور ان کے لئے بھی جو ان پر دوسری جگہوں سے حج اور عمرے کے ارادے سے آئیں اور جو ان میقات کے اندر رہنے والے ہیں وہ جہاں سے نکلیں احرام باندھ لیں یہاں تک کہ اہل مکہ مکہ ہی سے احرام باندھیں۔

Narrated Ibn Abbas:
The Prophet (p.b.u.h) fixed Dhul-Hulaifa as the Miqat for the people of Medina, Al-Juhfa for the people of Sham, Qarn-ul-Manazil for the people of Najd, and Yalamlam for the people of Yemen; and these Mawaqit are for those living at those very places, and besides them for those whom come through them with the intention of performing Hajj and Umra; and whoever is living within these Mawaqit should assume lhram from where he starts, and the people of Mecca can assume Ihram from Mecca.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں