صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1502

تمتع، قران، اور افراد حج کا بیان اور اس شخص کا حج کو فسخ کردینا، جس کے پاس قربانی کا جانور نہ ہو۔

راوی: اسماعیل , مالک , ح , عبداللہ بن یوسف , مالک , نافع , ابن عمر حفصہ

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شَأْنُ النَّاسِ حَلُّوا بِعُمْرَةٍ وَلَمْ تَحْلِلْ أَنْتَ مِنْ عُمْرَتِکَ قَالَ إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي وَقَلَّدْتُ هَدْيِي فَلَا أَحِلُّ حَتَّی أَنْحَرَ

اسماعیل، مالک، ح ، عبداللہ بن یوسف، مالک، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔ حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا بات ہے؟ کہ لوگوں نے تو عمرے کا احرام کھول ڈالا، لیکن آپ نے نہیں کھولا۔ آپ نے فرمایا کہ میں نے اپنے سر کی تلبید کی ہے اور ہدی کے گلے میں قلادہ ڈالا ہے، اس لئے میں احرام نہیں کھول سکتا، جب تک کہ قربانی نہ دوں۔

Narrated Ibn 'Umar:
Hafsa the wife of the Prophet said, "O Allah's Apostle! Why have the people finished their Ihram after performing 'Umra but you have not finished your Ihram after performing 'Umra?" He replied, "I have matted my hair and garlanded my Hadi. So I will not finish my Ihram till I have slaughtered (my Hadi). "
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں