صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1529

اللہ تعالیٰ کا قول کہ اللہ تعالیٰ نے بیت حرام (کعبہ) کو لوگوں کے ٹھہرنے کا ذریعہ بنایا اور مہینے کو حرام بنایا ۔ ان اللہ بکل شیء علیم تک۔

راوی: یحیی بن بکیر , لیث , عقیل , ابن شہاب , عروہ عائشہ ,

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ هُوَ ابْنُ الْمُبَارَکِ قَالَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانُوا يَصُومُونَ عَاشُورَائَ قَبْلَ أَنْ يُفْرَضَ رَمَضَانُ وَکَانَ يَوْمًا تُسْتَرُ فِيهِ الْکَعْبَةُ فَلَمَّا فَرَضَ اللَّهُ رَمَضَانَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ شَائَ أَنْ يَصُومَهُ فَلْيَصُمْهُ وَمَنْ شَائَ أَنْ يَتْرُکَهُ فَلْيَتْرُکْهُ

یحیی بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، عروہ عائشہ رضی اللہ عنہ، ح ، محمد بن مقاتل، عبداللہ ، محمد بن ابی حفصہ، زہری، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں۔ انہوں نے بیان کیا کہ رمضان کا روزہ فرض ہونے سے پہلے لوگ عاشورہ کا روزہ رکھتے تھے، اور اس دن کعبہ پر غلاف چڑھایا جاتا تھا۔ جب اللہ تعالیٰ نے رمضان کے روزے فرض کئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص عاشورہ کا روزہ رکھنا چاہے تو رکھے اور جس کا جی نہ چاہے تو وہ نہ رکھے۔

Narrated 'Aisha:
The people used to fast on 'Ashura (the tenth day of the month of Muharram) before the fasting of Ramadan was made obligatory. And on that day the Ka'ba used to be covered with a cover. When Allah made the fasting of the month of Ramadan compulsory, Allah's Apostle said, "Whoever wishes to fast (on the day of 'Ashura') may do so; and whoever wishes to leave it can do so."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں