صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1582

حائضہ خانہ کعبہ کے طواف کے سوا تمام ارکان بجالائے اور جب صفا اور مروہ کے درمیان بغیر وضو کے سعی کرے ۔

راوی: محمد بن مثنی , عبدالوہاب , ح , خلیفہ , عبدالوہاب , حبیب , معلم , عطاء , جابر بن عبد اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ ح وَقَالَ لِي خَلِيفَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أَهَلَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ بِالْحَجِّ وَلَيْسَ مَعَ أَحَدٍ مِنْهُمْ هَدْيٌ غَيْرَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَطَلْحَةَ وَقَدِمَ عَلِيٌّ مِنْ الْيَمَنِ وَمَعَهُ هَدْيٌ فَقَالَ أَهْلَلْتُ بِمَا أَهَلَّ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْحَابَهُ أَنْ يَجْعَلُوهَا عُمْرَةً وَيَطُوفُوا ثُمَّ يُقَصِّرُوا وَيَحِلُّوا إِلَّا مَنْ کَانَ مَعَهُ الْهَدْيُ فَقَالُوا نَنْطَلِقُ إِلَی مِنًی وَذَکَرُ أَحَدِنَا يَقْطُرُ فَبَلَغَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَوْ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا أَهْدَيْتُ وَلَوْلَا أَنَّ مَعِي الْهَدْيَ لَأَحْلَلْتُ وَحَاضَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَنَسَکَتْ الْمَنَاسِکَ کُلَّهَا غَيْرَ أَنَّهَا لَمْ تَطُفْ بِالْبَيْتِ فَلَمَّا طَهُرَتْ طَافَتْ بِالْبَيْتِ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَنْطَلِقُونَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ وَأَنْطَلِقُ بِحَجٍّ فَأَمَرَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَکْرٍ أَنْ يَخْرُجَ مَعَهَا إِلَی التَّنْعِيمِ فَاعْتَمَرَتْ بَعْدَ الْحَجِّ

محمد بن مثنی، عبدالوہاب، ح ، خلیفہ، عبدالوہاب، حبیب، معلم، عطاء، جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے حج کا احرام باندھا اور ان میں سے کسی کے پاس سوائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور طلحہ کے ہدی کا جانور نہ تھا، اور حضرت علی یمن سے آئے، ان کے پاس ہدی جانور تھا، تو انہوں نے کہا میں نے اس چیز کا احرام باندھا ہے، جس کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے باندھا ہے، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو حکم دیا کہ اس کو عمرہ بنالیں اور طواف کریں پھر بال کتروالیں اور احرام سے باہر ہوجائیں گے، مگر وہ شخص جس کے پاس قربانی کا جانور ہو، لوگوں نے کہا کہ کیا منیٰ کی طرف ہم لوگ اس حال میں جائیں کہ ہم میں سے کسی کی منی ٹپک رہی ہو، آپ نے فرمایا کہ مجھے پہلے سے یہ بات معلوم ہوتی، جو اب معلوم ہوئی ہے تو میں قربانی کا جانور نہ لاتا اور اگر میرے پاس قربانی کا جانور نہ ہوتا تو میں احرام سے باہر ہوجاتا، اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو حیض آگیا، تو انہوں نے خانہ کعبہ کے طواف کے سواء تمام ارکان حج ادا کئے، جب وہ پاک ہوگئیں تو خانہ کعبہ کا طواف کیا۔ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ تو حج اور عمرہ کر کے واپس ہو رہے ہیں اور میں صرف حج کر کے واپس ہو رہی ہوں، تو آپ نے عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ساتھ مقام تنعیم کی طرف جانے کا حکم دیا تو انہوں نے حج کے بعد عمرہ کیا۔

Narrated Jabir bin 'Abdullah:
The Prophet and his companions assumed Ihram for Hajj and none except the Prophet (p.b.u.h) and Talha had the Hadi (sacrifice) with them. 'Ali arrived from Yemen and had a Hadi with him. 'Ali said, "I have assumed Ihram for what the Prophet has done." The Prophet ordered his companions to perform the 'Umra with the lhram which they had assumed, and after finishing Tawaf (of Ka'ba, Safa and Marwa) to cut short their hair, and to finish their lhram except those who had Hadi with them. They (the people) said, "How can we proceed to Mina (for Hajj) after having sexual relations with our wives?" When that news reached the Prophet he said, "If I had formerly known what I came to know lately, I would not have brought the Hadi with me. Had there been no Hadi with me, I would have finished the state of lhram." 'Aisha got her menses, so she performed all the ceremonies of Hajj except Tawaf of the Ka'ba, and when she got clean (from her menses), she performed Tawaf of the Ka'ba. She said, "O Allah's Apostle! (All of you) are returning with the Hajj and 'Umra, but I am returning after performing Hajj only." So the Prophet ordered 'Abdur-Rahman bin Abu Bakr to accompany her to Tan'im and thus she performed the 'Umra after the Hajj.
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں