صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حج کا بیان ۔ حدیث 1650

اس امر کا بیان کہ قربانی کے جانوروں سے کیا کھائے اور کیا خیرات کرے، اور عبیداللہ نے بیان کیا کہ مجھ سے نافع نے بواسطہ ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کیا کہ شکار کے بدلہ میں سے اور نذر میں سے نہ کھایا جائے اور اس کے علاوہ کھائے اور عطاء نے کہا کہ تمتع کی قربانی میں سے خود کھائے اور دوسروں کو کھلائے۔

راوی: مسدد , یحیی , ابن جریج , عطاء , جابر بن عبد اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ حَدَّثَنَا عَطَائٌ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ کُنَّا لَا نَأْکُلُ مِنْ لُحُومِ بُدْنِنَا فَوْقَ ثَلَاثِ مِنًی فَرَخَّصَ لَنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ کُلُوا وَتَزَوَّدُوا فَأَکَلْنَا وَتَزَوَّدْنَا قُلْتُ لِعَطَائٍ أَقَالَ حَتَّی جِئْنَا الْمَدِينَةَ قَالَ لَا

مسدد، یحیی، ابن جریج، عطاء، جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں وہ بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ منیٰ کے دنوں میں اپنی قربانیوں کا گوشت زیادہ نہیں کھاتے تھے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم لوگوں کو اجازت دی اور فرمایا کہ کھاؤ اور توشہ بناؤ تو ہم لوگوں نے کھایا اور توشہ بنایا میں نے عطاء سے پوچھا کہ کیا انہوں نے یہ بھی بیان کیا کہ یہاں تک کہ ہم مدینہ پہنچ گئے؟ انہوں نے جواب دیا نہیں۔

Narrated Ibn Juraij:
'Ata' said, "I heard Jabir bin 'Abdullah saying, 'We never ate the meat of the Budn for more than three days of Mina. Later, the Prophet gave us permission by saying: 'Eat and take (meat) with you. So we ate (some) and took (some) with us.' " I asked 'Ata', "Did Jabir say (that they went on eating the meat) till they reached Medina?" 'Ata' replied, "No."

یہ حدیث شیئر کریں