قربانی کے دن زیارت کرنے کا بیان، اور ابوالزبیر نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف زیارت کو رات تک مؤخر کیا اور بسند ابوحسان، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ کی زیارت منی کے زمانہ میں کرتے تھے اورہم سے ابو نعیم نے کہا کہ مجھ سے سفیان نے بہ واسطہ عبیداللہ، نافع ابن عمر روایت کیا ہے کہ انہوں نے ایک طواف کیا، پھر لیٹ رہے پھر منی میں قربانی کے دن آئے اور عبدالرزاق نے اس کو مرفوع بیان کیا اور کہا کہ ہم سے عبیداللہ نے بیان کیا۔
راوی: یحیی بن بکیر , لیث , جعفر بن ربیعہ , اعرج , ابوسلمہ بن عبدالرحمن عائشہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ الْأَعْرَجِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ حَجَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَفَضْنَا يَوْمَ النَّحْرِ فَحَاضَتْ صَفِيَّةُ فَأَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا مَا يُرِيدُ الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِهِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا حَائِضٌ قَالَ حَابِسَتُنَا هِيَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَاضَتْ يَوْمَ النَّحْرِ قَالَ اخْرُجُوا وَيُذْکَرُ عَنْ الْقَاسِمِ وَعُرْوَةَ وَالْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَفَاضَتْ صَفِيَّةُ يَوْمَ النَّحْرِ
یحیی بن بکیر، لیث، جعفر بن ربیعہ، اعرج، ابوسلمہ بن عبدالرحمن حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا تو قربانی کے دن طواف زیارت کیا۔ حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو حیض آگیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اس چیز کا ارادہ کیا جو شخص اپنی بیوی سے چاہتا ہے (یعنی صحبت کا ارادہ کیا) تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ تو حائضہ ہوگئی ہے، آپ نے فرمایا کہ ہمیں تو اسی نے روک لیا ہے، لوگوں نے کہا کہ وہ قربانی کے دن طواف زیارت کر چکیں، تو فرمایا اب ٹھہرنے کی کیا ضرورت ہے، چلو، اور قاسم و عروہ و اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے قربانی کے دن طواف زیارت کیا تھا۔
Narrated 'Aisha:
We performed Hajj with the Prophet and performed Tawaf-al-ifada on the Day of Nahr (slaughtering). Safiya got her menses and the Prophets desired from her what a husband desires from his wife. I said to him, "O Allah's Apostle! She is having her menses." He said, "Is she going to detain us?" We informed him that she had performed Tawaf-al-Ifada on the Day of Nahr. He said, "(Then you can) depart."
________________________________________
