صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ عمرہ کا بیان ۔ حدیث 1708

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کئے؟

راوی: احمد بن عثمان , شریح بن مسلمہ , ابراہیم بن یوسف , یوسف , ابواسحاق

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا شُرَيْحُ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَأَلْتُ مَسْرُوقًا وَعَطَائً وَمُجَاهِدًا فَقَالُوا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذِي الْقَعْدَةِ قَبْلَ أَنْ يَحُجَّ وَقَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ بْنَ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذِي الْقَعْدَةِ قَبْلَ أَنْ يَحُجَّ مَرَّتَيْنِ

احمد بن عثمان، شریح بن مسلمہ، ابراہیم بن یوسف، یوسف، ابواسحاق سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے مسروق عطاء اور مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا تو ان لوگوں نے فرمایا کہ رسول اللہ نے ذیقعدہ میں حج سے پہلے عمرہ کیا اور میں نے براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ نے ذی قعدہ میں حج کرنے سے پہلے دو عمرے کئے۔

Narrated Abu Ishaq:
I asked Masruq, 'Ata' and Mujahid (about the 'Umra of Allah's Apostle). They said, "Allah's Apostle had performed 'Umra in Dhi-l-Qa'da before he performed Hajj." I heard Al-Bara' bin 'Azib saying, "Allah's Apostle had performed 'Umra in Dhi-l-Qa'da twice before he performed Hajj."

یہ حدیث شیئر کریں