صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ عمرہ کا بیان ۔ حدیث 1737

حج میں روکے جانے کا بیان ۔

راوی: احمد بن محمد , عبداللہ , یونس , زہری , سالم

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمٌ قَالَ کَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ أَلَيْسَ حَسْبُکُمْ سُنَّةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ حُبِسَ أَحَدُکُمْ عَنْ الْحَجِّ طَافَ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ حَلَّ مِنْ کُلِّ شَيْئٍ حَتَّی يَحُجَّ عَامًا قَابِلًا فَيُهْدِي أَوْ يَصُومُ إِنْ لَمْ يَجِدْ هَدْيًا وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ نَحْوَهُ

احمد بن محمد، عبداللہ ، یونس، زہری، سالم سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہا کرتے تھے کہ کیا تمہیں رسول اللہ کی سنت کافی نہیں ہے اگر تم میں سے کوئی شخص حج سے روک دیا جائے تو خانہ کعبہ اور صفا اور مروہ کا طواف کرے، پھر ہر چیز کی حرمت سے باہر ہو جائے یہاں تک کہ دوسرے سال کرے اور ہدی بھیجے یا اگر ہدی نہ ملے تو روزے رکھے اور عبداللہ بن مبارک سے یہ روایت معمر، زہری، سالم ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی طرح منقول ہے۔

Narrated Salim:
(Abdullah) bin 'Umar used to say, "Is not (the following of) the tradition of Allah's Apostle sufficient for you? If anyone of you is prevented from performing Hajj, he should perform the Tawaf of the Ka'ba and between As-Safa and Al-Marwa and then finish the Ihram and everything will become legal for him which was illegal for him (during the state of Ihram) and he can perform Hajj in a following year and he should slaughter a Hadi or fast in case he cannot afford the Hadi."

یہ حدیث شیئر کریں