صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ عمرہ کا بیان ۔ حدیث 1790

کعبہ کی طرف پیدل جانے کی نذر ماننے کا بیان ۔

راوی: ابن سلام , فزاری , حمید طویل , ثابت انس

حَدَّثَنَا ابْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا الْفَزَارِيُّ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ قَالَ حَدَّثَنِي ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی شَيْخًا يُهَادَی بَيْنَ ابْنَيْهِ قَالَ مَا بَالُ هَذَا قَالُوا نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ لَغَنِيٌّ وَأَمَرَهُ أَنْ يَرْکَبَ

ابن سلام، فزاری، حمید طویل، ثابت انس سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بوڑھے کو دیکھا جو اپنے بیٹوں کے سہارے چل رہا تھا۔ آپ نے فرمایا اس کا کیا حال ہے لوگوں نے عرض کیا اس نے پیدل چل کر کعبہ جانے کی نذر مانی تھی۔ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نفس کو عذاب میں مبتلا کرنے سے بے نیاز ہے اور اس کو سوار ہو جانے کا حکم دیا۔

Narrated Anas:
The Prophet saw an old man walking, supported by his two sons, and asked about him. The people informed him that he had vowed to go on foot (to the Ka'ba). He said, "Allah is not in need of this old man's torturing himself," and ordered him to ride.

یہ حدیث شیئر کریں