صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان ۔ حدیث 1834

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانا کہ جب تم چاند دیکھو تو روزہ رکھو، اور جب چاند دیکھو تو افطار کرو اور صلہ نے عمار سے روایت کی کہ جس نے شک کے دن روزہ رکھا تو اس نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نا فرمانی کی۔

راوی: ابوالولید , شعبہ , جبلہ بن سحیم , ابن عمر

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ جَبَلَةَ بْنِ سُحَيْمٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشَّهْرُ هَکَذَا وَهَکَذَا وَخَنَسَ الْإِبْهَامَ فِي الثَّالِثَةِ

ابوالولید، شعبہ، جبلہ بن سحیم، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مہینہ اتنے اتنے دنوں کا ہوتا ہے اور انگوٹھے کو تیسری بار دبا لیا۔

Narrated Ibn 'Umar:
The Prophet said, "The month is like this and this," (at the same time he showed the fingers of both his hands thrice) and left out one thumb on the third time.

یہ حدیث شیئر کریں