صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ روزے کا بیان ۔ حدیث 1846

سحری اور فجر کی نماز میں کس قدر فصل ہوتا تھا ۔

راوی: مسلم بن ابراہیم , ہشام , قتادہ , انس , زید بن ثابت

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ تَسَحَّرْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ قُلْتُ کَمْ کَانَ بَيْنَ الْأَذَانِ وَالسَّحُورِ قَالَ قَدْرُ خَمْسِينَ آيَةً

مسلم بن ابراہیم، ہشام، قتادہ، انس، زید بن ثابت روایت کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سحری کھائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے کھڑے ہوئے۔ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے پوچھا اذان اور سحری میں کتنا فصل تھا؟ انہوں نے کہا کہ پچاس آیتیں پڑھنے کے برابر۔

Narrated Anas:
Zaid bin Thabit said, "We took the Suhur with the Prophet . Then he stood for the prayer." I asked, "What was the interval between the Suhur and the Adhan?" He replied, "The interval was sufficient to recite fifty verses of the Quran."

یہ حدیث شیئر کریں