حربی سے غلام خریدنے اس کے ہبہ کرنے اور آزاد کرنے کا بیان اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلمان سے فرمایا کتابت کر لے یہ آزاد تھے لیکن ان پر لوگوں نے ظلم کیا اور انہیں بیچدیا اور عمار وصہیب وبلال قید کئے گئے اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں فضیلت بخشی ہے تو جب لوگوں کو زیادہ روزی دی گئی وہ اپنی لونڈی اور غلاموں پر اپنا رزق واپس کرتے کہ وہ سب برابر ہو جائیں کیا وہ لوگ اللہ کی نعمتوں کا انکار کرتے ہیں ۔
راوی: محمد بن بشار , غندر , شعبہ , سعد بن ابراہیم
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لِصُهَيْبٍ اتَّقِ اللَّهَ وَلَا تَدَّعِ إِلَی غَيْرِ أَبِيکَ فَقَالَ صُهَيْبٌ مَا يَسُرُّنِي أَنَّ لِي کَذَا وَکَذَا وَأَنِّي قُلْتُ ذَلِکَ وَلَکِنِّي سُرِقْتُ وَأَنَا صَبِيٌّ
محمد بن بشار، غندر، شعبہ، سعد بن ابراہیم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ عبدالرحمن بن عوف نے صہیب سے کہا اللہ سے ڈرو اور اپنے باپ کے سوا کسی کی طرف اپنے کو منسوب نہ کرو صہیب نے کہا مجھے اتنی اتنی دولت ملے تو بھی ایسی بات کہنا پسند نہ کروں میں بچپن میں چرالیا گیا تھا اس لئے میری زبان رومی ہوگئی ورنہ اصل میں میرا باپ ایک عرب تھا۔
Narrated Sad that his father said:
Abdur-Rahman bin Auf said to Suhaib, 'Fear Allah and do not ascribe yourself to somebody other than your father.' Suhaib replied, 'I would not like to say it even if I were given large amounts of money, but I say I was kidnapped in my childhood.' "
________________________________________
