صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ بیع سلم کا بیان ۔ ۔ حدیث 2160

سلم میں گروی رکھنے کا بیان ۔

راوی: محمد بن محبوب , عبدالواحد , اعمش

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ تَذَاکَرْنَا عِنْدَ إِبْرَاهِيمَ الرَّهْنَ فِي السَّلَفِ فَقَالَ حَدَّثَنِي الْأَسْوَدُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرَی مِنْ يَهُودِيٍّ طَعَامًا إِلَی أَجَلٍ مَعْلُومٍ وَارْتَهَنَ مِنْهُ دِرْعًا مِنْ حَدِيدٍ

محمد بن محبوب، عبدالواحد، اعمش روایت کرتے ہیں ہم لوگوں نے ابراہیم کے نزدیک قرض میں گروی رکھنے کا تذکرہ کیا تو انہوں نے کہا کہ مجھ سے اسود نے انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نقل کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک یہودی سے ایک مدت معینہ کے وعدے پر غلہ خریدا اور لوہے کی ایک زرہ اس کے پاس گروی رکھ دی۔

Narrated Al-A'mash:
We argued at Ibrahim's dwelling place about mortgaging in Salam. He said, "Aisha said, 'The Prophet bought some foodstuff from a Jew on credit and the payment was to be made by a definite period, and he mortgaged his iron armor to him."
________________________________________

یہ حدیث شیئر کریں