صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حوالہ کا بیان ۔ حدیث 2190

زنا کار لونڈی کی کمائی کا بیان اور ابراہیم نے نوحہ کرنے والی اور گانے والی عورت کی اجرت کو مکروہ سمجھا اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ اپنی لونڈیوں کو اگر وہ پاک دامنی کی زندگی بسر کرنا چاہیں تو حرام کاری پر مجبور نہ کرو تاکہ دنیوی زندگی کا سامان حاصل کرو اور جس نے اس کو مجبور کیا تو اللہ تعالیٰ ان کے مجبور کرنے کے بعد بخشنے والا مہربان ہے فتیاتکم سے مراد لونڈیاں ہیں ۔

راوی: مسلم بن ابرہیم , شعبہ , محمد بن جحادہ , ابوحازم , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ کَسْبِ الْإِمَائِ

مسلم بن ابرہیم، شعبہ، محمد بن جحادہ، ابوحازم ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لونڈیوں کی کمائی سے منع فرمایا ہے۔

Narrated Abu Huraira: The Prophet prohibited the earnings of slave girls (through prostitution).

یہ حدیث شیئر کریں