صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ مساقات کا بیان ۔ حدیث 2264

اس شخص کا بیان جس نے خیال کیا کہ حوض اور مشک کا مالک اس کے پانی کا زیادہ مستحق ہے ۔

راوی: قتیبہ , عبدالعزیز , ابوحازم , سہل بن سعد

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَدَحٍ فَشَرِبَ وَعَنْ يَمِينِهِ غُلَامٌ هُوَ أَحْدَثُ الْقَوْمِ وَالْأَشْيَاخُ عَنْ يَسَارِهِ قَالَ يَا غُلَامُ أَتَأْذَنُ لِي أَنْ أُعْطِيَ الْأَشْيَاخَ فَقَالَ مَا کُنْتُ لِأُوثِرَ بِنَصِيبِي مِنْکَ أَحَدًا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ

قتیبہ، عبدالعزیز، ابوحازم ، سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک پیالا لایا گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پی لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف ایک لڑکا تھا، جو سب میں کمسن تھا، اور بوڑھے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے لڑکے کیا تو مجھے اس کی اجازت دیتا ہے، کہ میں یہ پیالہ ان بوڑھوں کو دے دوں؟ اس نے کہا یا رسول آپ کے جھوٹے کے لئے میں اپنے حصہ میں اپنے اوپر کسی کو ترجیح نہ دونگا، چنانچہ وہ پیالہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی کو دے دیا۔

Narrated Sahl bin Sad:
Once a tumbler (full of milk or water) was brought to Allah's Apostle who drank from it, while on his right side there was sitting a boy who was the youngest of those who were present, and on his left side there were old men. The Prophet asked, "O boy ! Do you allow me to give (the drink) to the elder people (first)?" The boy said, "I will not prefer anybody to have my share from you, O Allah's Apostle!" So, he gave it to the boy.

یہ حدیث شیئر کریں