صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ رہن کا بیان ۔ حدیث 2411

راہن اور مرتہن میں اگر اختلاف ہو تو مدعی کے ذمہ گواہی پیش کرنا اور مدعا علیہ پر قسم کھانا واجب ہے۔

راوی: خلاد بن یحیی نافع بن عمر ابن ابی ملیکہ

حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ قَالَ کَتَبْتُ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَکَتَبَ إِلَيَّ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَی أَنَّ الْيَمِينَ عَلَی الْمُدَّعَی عَلَيْهِ

خلاد بن یحیی نافع بن عمر ابن ابی ملیکہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے پاس لکھ بھیجا تو انہوں نے جواب دیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا کہ قسم مدعا کے ذمہ ہے۔

Narrated Ibn Abu Mulaika:
I wrote a letter to Ibn 'Abbas and he wrote to me that the Prophet had given the verdict that the defendant had to take an oath.

یہ حدیث شیئر کریں