صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ وضو کا بیان ۔ حدیث 245

مسواک کرنے کا بیان اور ابن عباس نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس رات گزاری تو آپ نے مسواک کیا

راوی: ابو النعمان , حماد بن زید , غیلان بن جریر , ابوبردہ , اپنے والد

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدْتُهُ يَسْتَنُّ بِسِوَاکٍ بِيَدِهِ يَقُولُ أُعْ أُعْ وَالسِّوَاکُ فِي فِيهِ کَأَنَّه يَتَهَوَّعُ

ابو النعمان، حماد بن زید، غیلان بن جریر، ابوبردہ اپنے والد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ مسواک آپ کے دست مبارک میں ہے اور منہ میں (اس طرح) مسواک فرما رہے ہیں کہ اع اع کی آواز نکلتی ہے، جیسے (کوئی) قے کرتا ہے۔

Narrated Abu Burda: My father said, "I came to the Prophet and saw him carrying a Siwak in his hand and cleansing his teeth, saying, 'U' U'," as if he was retching while the Siwak was in his mouth."

یہ حدیث شیئر کریں