اگر کسی شخص کو کوئی ہدیہ دیا جائے اور اس کے پاس کچھ لوگ بیٹھے ہوئے ہوں تو وہی اس کا مستحق ہے اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے منقول ہے کہ اس کے پاس بیٹھنے والے بھی شریک ہوں گے لیکن یہ نقل صحیح نہیں ۔
راوی: ابن مقاتل عبداللہ شعبہ سلمہ بن کہیل ابوسلمہ ابوہریرہ
حَدَّثَنَامحمد ابْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ کُهَيْلٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ أَخَذَ سِنًّا فَجَائَ صَاحِبُهُ يَتَقَاضَاهُ فَقَالُوا لَهُ فَقَالَ إِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا ثُمَّ قَضَاهُ أَفْضَلَ مِنْ سِنِّهِ وَقَالَ أَفْضَلُکُمْ أَحْسَنُکُمْ قَضَائً
ابن مقاتل عبداللہ شعبہ سلمہ بن کہیل ابوسلمہ ابوہریرہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک اونٹ کسی سے قرض لیا تھا قرض خواہ تقاضا کرنے کے لئے آیا (اس نے سختی کی صحابہ رضی اللہ عنہم نے اس کے قتل کا ارادہ کیا تو) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا حق والا ایسی ہی باتیں کرتا ہے پھر اس کو اس سے زیادہ عمر کا اونٹ دلوایا اور فرمایا تم میں بہتر وہ ہے جو اچھی طرح ادا کرے۔
Narrated Abu Huraira:
The Prophet took a camel of special age from somebody on credit. Its owner came and demanded it back (harshly). The Prophet said, "No doubt, he who has a right, can demand it." Then the Prophet gave him an older camel than his camel and said, "The best amongst you is he who repays his debts in the most handsome way."
