صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ ہبہ کرنے کا بیان ۔ حدیث 2516

عمریٰ اور رقبی کا بیان(عمریٰ کا معنی یہ ہے کہ کوئی شخص دوسرے سے یوں کہے کہ تیری زندگی تک میں نے یہ مکان تمہیں دیا، اور "رقبی" کا معنی یہ ہے کہ کوئی شخص کہتا ہے کہ یہ میرا مکان ہے اگر میں تم سے پہلے مر گیا تو یہ مکان تم لے لینا، اگر تم پہلے مرگئے تو یہ میرا ہی رہے گا) اعمرتہ الدار کے معنی ہیں میں نے تم کو عمر بھر کے لئے مکان دے دیا استعمر کم فیھا کے معنی ہیں اس نے تم کو میں بسایا۔

راوی: حفص بن عمر ہمام قتادہ نضر بن انس بشیر بن نہیک ابوہریرہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ حَدَّثَنِي النَّضْرُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيکٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعُمْرَی جَائِزَةٌ وَقَالَ عَطَائٌ حَدَّثَنِي جَابِرٌ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ

حفص بن عمر ہمام قتادہ نضر بن انس بشیر بن نہیک حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلمنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عمریٰ جائز ہے، اور عطا نے کہا کہ مجھ سے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح نقل کیا۔

Narrated Abu Huraira:
The Prophet said, "Umra is permissible." Ata said, "Jabir narrated the same to me from the Prophet."

یہ حدیث شیئر کریں