منیحہ کی فضیلت کا بیان۔
راوی: محمد بن یوسف اوزاعی عطاء جابر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي عَطَائٌ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَتْ لِرِجَالٍ مِنَّا فُضُولُ أَرَضِينَ فَقَالُوا نُؤَاجِرُهَا بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَالنِّصْفِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ کَانَتْ لَهُ أَرْضٌ فَلْيَزْرَعْهَا أَوْ لِيَمْنَحْهَا أَخَاهُ فَإِنْ أَبَی فَلْيُمْسِکْ أَرْضَهُ وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ حَدَّثَنِي عَطَائُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ قَالَ جَائَ أَعْرَابِيٌّ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ الْهِجْرَةِ فَقَالَ وَيْحَکَ إِنَّ الْهِجْرَةَ شَأْنُهَا شَدِيدٌ فَهَلْ لَکَ مِنْ إِبِلٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَتُعْطِي صَدَقَتَهَا قَالَ نَعَمْ قَالَ فَهَلْ تَمْنَحُ مِنْهَا شَيْئًا قَالَ نَعَمْ قَالَ فَتَحْلُبُهَا يَوْمَ وِرْدِهَا قَالَ نَعَمْ قَالَ فَاعْمَلْ مِنْ وَرَائِ الْبِحَارِ فَإِنَّ اللَّهَ لَنْ يَتِرَکَ مِنْ عَمَلِکَ شَيْئًا
محمد بن یوسف اوزاعی عطاء جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم میں سے بعض لوگوں کے پاس ضرورت سے زیادہ زمینیں تھیں تو ان لوگوں نے کہا کہ ہم ان زمینوں کو تہائی چوتھائی اور نصف پیداوار پر دیں گے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس کے پاس زمین ہو وہ خود کاشت کرے یا اپنے بھائی کو دے دے اور اگر ایسا نہ کرے تو زمین کو یوں ہی رہنے دے اور محمد بن یوسف نے بواسطہ اوزاعی زہری عطاء بن یزید ابوسعید بیان کیا کہ ایک اعرابی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور ہجرت کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تیری خرابی ہو ہجرت کا معاملہ تو بہت دشوار ہے کیا تیرے پاس کوئی اونٹ ہے؟ اس نے کہا ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کیا تو اس کا صدقہ دیتا ہے؟ اس نے کہا ہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو اس سے کچھ عطیہ دیتا ہے؟ اس نے کہاں ہاں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کیا اس کو پانی پلانے کے وقت دوہتا ہے؟ اس نے کہا ہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو دریا کے اس پار رہ کر عمل کر اللہ تیرے عمل میں سے کچھ بھی ضائع نہ کرے گا۔
Narrated Jabir:
Some men had superfluous land and they said that they would give it to others to cultivate on the condition that they would get one-third or one-fourth or one half of its yield. The Prophet said, "Whoever has land should cultivate it himself or give it to his brother or keep it uncultivated."
Narrated Abu Said: A bedouin came to the Prophet and asked him about emigration. The Prophet said to him, "May Allah be merciful to you. The matter of emigration is difficult. Have you got some camels?" He replied in the affirmative. The Prophet asked him, "Do you pay their Zakat?" He replied in the affirmative. He asked, "Do you lend them so that their milk may be utilized by others?" The bedouin said, "Yes." The Prophet asked, "Do you milk them on the day off watering them?" He replied, "Yes." The Prophet said, "Do good deeds beyond the merchants (or the sea) and Allah will never disregard any of your deeds." (See Hadith No. 260, Vol. 5)
