صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ گواہیوں کا بیان ۔ حدیث 2563

اگر چند آدمی ایک دوسرے سے قسم کھانے میں سبقت کرنا چاہیں ۔

راوی: اسحق بن نصر عبدالرزاق معمر ہمام ابوہریرہ

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَرَضَ عَلَی قَوْمٍ الْيَمِينَ فَأَسْرَعُوا فَأَمَرَ أَنْ يُسْهَمَ بَيْنَهُمْ فِي الْيَمِينِ أَيُّهُمْ يَحْلِفُ

اسحاق بن نصر عبدالرزاق معمر ہمام ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چند آدمیوں سے قسم کھانے کو کہا تو ان میں سے ہر ایک نے جلدی کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا کہ قسم میں ان کے درمیان قرعہ اندازی کی جائے کہ کون قسم اٹھائے

Narrated Abu Huraira:
The Prophet asked some people to take an oath, and they hurried for it. The Prophet ordered that lots should be drawn amongst them as to who would take an oath first.

یہ حدیث شیئر کریں