صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ گواہیوں کا بیان ۔ حدیث 2569

اس شخص کا بیان جو وعدہ پورا کرنے کا حکم دے اور حسن بصری نے یہ کہا ہے اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کا یہ وصف بیان کیا گیا ہے کہ وہ وعدہ کے سچے تھے اور ابن اشوع نے وعدہ پورا کرنے کا حکم دیا اور سمرہ (بن جدب) سے اسی طرح نقل کیا مسور بن مخرمہ کا بیان ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ایک داماد کا ذکر کرتے ہوئے سنا کہ انہوں نے جو وعدہ مجھ سے کیا تھا پورا کر دیا ابوعبداللہ (بخاری) نے کہا کہ میں نے اسحق بن ابراہیم کو دیکھا کہ ابن اشوع کی حدیث سے استدلال کرتے تھے۔

راوی: ابراہیم بن حمزہ ابراہیم بن سعد صالح ابن شہاب عبیداللہ بن عبداللہ عبداللہ بن عباس

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سُفْيَانَ أَنَّ هِرَقْلَ قَالَ لَهُ سَأَلْتُکَ مَاذَا يَأْمُرُکُمْ فَزَعَمْتَ أَنَّهُ أَمَرَکُمْ بِالصَّلَاةِ وَالصِّدْقِ وَالْعَفَافِ وَالْوَفَائِ بِالْعَهْدِ وَأَدَائِ الْأَمَانَةِ قَالَ وَهَذِهِ صِفَةُ نَبِيٍّ

ابراہیم بن حمزہ ابراہیم بن سعد صالح ابن شہاب عبیداللہ بن عبداللہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے ابوسفیان کا قول نقل کیا ہے کہ ہرقل نے ان سے (جب کہ حالت کفر میں تھے) کہا کہ میں نے تجھ سے پوچھا کہ وہ (پیغمبر) تمہیں کس بات کا حکم دیتا ہے؟ تو تم نے بیان کیا کہ وہ نماز سچائی پاک دامنی ایفائے عہد اور امانتوں کی ادائیگی کا حکم دیتا ہے ہرقل نے کہا یہ تو نبی کی صفت ہے۔

Narrated Abdullah bin Abbas:
Abu Sufyan told me that Heraclius said to him, "When I enquired you what he (i.e. Muhammad) ordered you, you replied that he ordered you to establish the prayer, to speak the truth, to be chaste, to keep promises and to pay back trusts." Then Heraclius added, "These are really the qualities of a prophet."

یہ حدیث شیئر کریں