صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ غسل کے بارے بیان ۔ حدیث 263

کیا جنبی اپنا ہاتھ برتن میں دھونے سے پہلے ڈال سکتا ہے، جب کہ اس کے ہاتھ پر جنابت کے علاوہ کوئی نجاست نہ ہو، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنا ہاتھ بغیر دھوئے پانی میں ڈال دیا، پھر وضو کیا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے اس پانی میں جو غسل جنابت سے ٹپک (کر برتن میں گر) جائے، کسی چیز کو لگ جانے میں کچھ حرج خیال نہیں کیا

راوی: مسدد , حماد , ہشام بن عروہ , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنْ الْجَنَابَةِ غَسَلَ يَدَهُ

مسدد، حماد، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب جنابت کا غسل فرماتے تھے تو اپنا ہاتھ (پہلے) دھو لیتے تھے۔

Narrated 'Aisha: Whenever Allah's Apostle took a bath of Janaba, he washed his hands first.

یہ حدیث شیئر کریں