صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ ایمان کا بیان ۔ حدیث 31

ایک ظلم دوسرے ظلم سے کم ہے۔

راوی: ابوالولید , شعبہ , بشر , محمد , شعبہ , سلیمان , ابراہیم , علقمہ , عبداللہ ابن مسعود

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح قَالَ و حَدَّثَنِي بِشْرُ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّنَا لَمْ يَظْلِمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ

ابوالولید، شعبہ، بشر، محمد، شعبہ، سلیمان، ابراہیم، علقمہ، عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب آیت ( اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَلَمْ يَلْبِسُوْٓا اِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ اُولٰىِٕكَ لَهُمُ الْاَمْنُ وَهُمْ مُّهْتَدُوْنَ) 6۔ الانعام آیت 82) یعنی جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ نہیں ملایا، نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب (بہت گھبرائے) کہنے لگے کہ ہم میں سے کون ہے جس نے ظلم نہیں کیا تو اللہ بزرگ وبرتر نے ( اِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيْمٌ ) 31۔ لقمان آیت نمبر 13) یعنی بے شک یقینا شرک بڑا ظلم ہے نازل فرمایا۔

Narrated 'Abdullah: When the following Verse was revealed: "It is those who believe and confuse not their belief with wrong (worshipping others besides Allah.)" (6:83), the companions of Allah's Apostle asked, "Who is amongst us who had not done injustice (wrong)?" Allah revealed: "No doubt, joining others in worship with Allah is a great injustice (wrong) indeed." (31.13)

یہ حدیث شیئر کریں