صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان۔ ۔ حدیث 313

حیض کے غسل کا بیان

راوی: مسلم , وہیب , منصور , صفیہ , عائشہ

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ الْأَنْصَارِ قَالَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَيْفَ أَغْتَسِلُ مِنْ الْمَحِيضِ قَالَ خُذِي فِرْصَةً مُمَسَّکَةً فَتَوَضَّئِي ثَلَاثًا ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَحْيَا فَأَعْرَضَ بِوَجْهِهِ أَوْ قَالَ تَوَضَّئِي بِهَا فَأَخَذْتُهَا فَجَذَبْتُهَا فَأَخْبَرْتُهَا بِمَا يُرِيدُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

مسلم، وہیب، منصور، صفیہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ ایک انصاری عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا کہ میں غسل حیض کس طرح کروں؟ آپ نے فرمایا کہ ایک کپڑے کا ٹکڑا مشک سے بسا ہوالے اور تین مرتبہ وضو کر، پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (صاف صاف بیان کرتے ہوئے) شرمائے اور اپنا منہ پھیر لیا اور فرمایا کہ اس سے صفائی کر، پس میں نے اسے اپنی طرف کھینچ لیا اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو کچھ کہنا چاہتے تھے میں نے کہہ دیا۔

Narrated 'Aisha: An Ansari woman asked the Prophet how to take a bath after finishing from the menses. He replied, "Take a piece a cloth perfumed with musk and clean the private parts with it thrice." The Prophet felt shy and turned his face. So pulled her to me and told her what the Prophet meant.

یہ حدیث شیئر کریں