صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان۔ ۔ حدیث 315

غسل حیض کے وقت عورت کا اپنے بالوں کے کھولنے کا بیان

راوی: عبید بن اسمعیل , ابواسامہ , ہشام , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجْنَا مُوَافِينَ لِهِلَالِ ذِي الْحِجَّةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَحَبَّ أَنْ يُهِلَّ بِعُمْرَةٍ فَلْيُهْلِلْ فَإِنِّي لَوْلَا أَنِّي أَهْدَيْتُ لَأَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ فَأَهَلَّ بَعْضُهُمْ بِعُمْرَةٍ وَأَهَلَّ بَعْضُهُمْ بِحَجٍّ وَکُنْتُ أَنَا مِمَّنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ فَأَدْرَکَنِي يَوْمُ عَرَفَةَ وَأَنَا حَائِضٌ فَشَکَوْتُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ دَعِي عُمْرَتَکِ وَانْقُضِي رَأْسَکِ وَامْتَشِطِي وَأَهِلِّي بِحَجٍّ فَفَعَلْتُ حَتَّی إِذَا کَانَ لَيْلَةُ الْحَصْبَةِ أَرْسَلَ مَعِي أَخِي عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَکْرٍ فَخَرَجْتُ إِلَی التَّنْعِيمِ فَأَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ مَکَانَ عُمْرَتِي قَالَ هِشَامٌ وَلَمْ يَکُنْ فِي شَيْئٍ مِنْ ذَلِکَ هَدْيٌ وَلَا صَوْمٌ وَلَا صَدَقَةٌ

عبید بن اسماعیل، ابواسامہ، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ ہم لوگ ذی الحجہ کا چاند دیکھتے ہی (حج کو) نکلے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر میں ہدی نہ لایا ہوتا تو عمرہ کا احرام باندھتا، لہذا بعض نے تو عمرہ کا احرام باندھا اور بعض لوگوں نے حج کا احرام باندھا، اور میں ان لوگوں میں سے تھی، جنہوں نے عمرہ کا احرام باندھا تھا، جب عرفہ کا دن آیا، تو میں حائضہ ہوگئی، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کی شکایت کی، آپ نے فرمایا کہ اپنے عمرہ کو (چند دن) موقوف رکھو اور اپنا سر کھول ڈالو، کنگھی کرو اور حج کا احرام باندھ لو، چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا، یہاں تک کہ جب حصبہ کی رات آئی تو آپ نے عبدالرحمن بن ابی بکر کو میرے ہمراہ کردیا، میں تنعیم تک گئی، میں نے اپنے عمرہ کے عوض عمرہ کا احرام باندھا، ہشام کہتے ہیں کہ ان میں سے کسی بات میں نہ ہدی دینا پڑی اور نہ روزہ رکھنا پڑا اور نہ صدقہ دینا پڑا۔

Narrated 'Aisha: On the 1st of Dhul-Hijja we set out with the intention of performing Hajj. Allah's Apostle said, "Anyone who likes to assume the Ihram for 'Umra he can do so. Had I not brought the Hadi with me, I would have assumed the Ihram for 'Umra. "Some of us assumed the Ihram for 'Umra while the others assumed the Ihram for Hajj. I was one of those who assumed the Ihram for 'Umra. I got menses and kept on menstruating until the day of 'Arafat and complained of that to the Prophet . He told me to postpone my 'Umra, undo and comb my hair, and to assure the Ihram of Hajj and I did so. On the right of Hasba, he sent my brother 'Abdur-Rahman bin Abi Bakr with me to At-Tah'im, where I assumed the Ihram for'Umra in lieu of the previous one. Hisham said, "For that ('Umra) no Hadi, fasting or alms were required.

یہ حدیث شیئر کریں