صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان۔ ۔ حدیث 318

حیض کا زمانہ کب آتا ہے اور کب ختم ہو جاتا ہے ؟ اور عورتیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس لکڑی کی ڈبیا میں روئی رکھ کر بھیجتی تھیں، اس میں زردی ہوتی تھی، تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہہ دیتی تھیں کہ جلدی نہ کرو، یہاں تک کہ صاف شفاف (پانی نہ) دیکھ لو، ان کی مراد اس سے حیض سے پاکی ہے (کہ جب تک رنگ بالکل نہ رہے، اس وقت تک پاکی نہیں ہوتی)، زید بن ثابت کی بیٹی کو یہ خبر پہنچی کہ عورتیں رات کو چراغ منگوا کر پاکی دیکھتی ہیں، تو انہوں نے ان پر طعنہ زنی کی

راوی: عبداللہ بن محمد , سفیان , ہشام , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ کَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَسَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ذَلِکِ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِي فَصَلِّي

عبداللہ بن محمد، سفیان، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت ابی حبیش کو استحاضہ کا خون آتا تھا، تو انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا مسئلہ پوچھا آپ نے فرمایا یہ ایک رگ (کا خون) ہے، حیض نہیں ہے جب حیض کا (زمانہ) پیش آئے، تو نماز چھوڑ دو اور جب گذر جائے، تو غسل کرو اور نماز پڑھو۔

Narrated 'Aisha: Fatima bint Abi Hubaish used to have bleeding in between the periods, so she asked the Prophet about it . He replied, "The bleeding is from a blood vessel and not the menses. So give up the prayers when the (real) menses begin and when it has finished, take a bath and start praying."

یہ حدیث شیئر کریں