صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ تیمم کا بیان ۔ حدیث 333

اگر کسی شخص کو پانی نہ ملے اور نہ مٹی (تو وہ کیا کرے؟)

راوی: زکریا بن یحیی , عبداللہ بن نمیر , ہشام بن عروہ , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ بْنُ يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا اسْتَعَارَتْ مِنْ أَسْمَائَ قِلَادَةً فَهَلَکَتْ فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا فَوَجَدَهَا فَأَدْرَکَتْهُمْ الصَّلَاةُ وَلَيْسَ مَعَهُمْ مَائٌ فَصَلَّوْا فَشَکَوْا ذَلِکَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ التَّيَمُّمِ فَقَالَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ لِعَائِشَةَ جَزَاکِ اللَّهُ خَيْرًا فَوَاللَّهِ مَا نَزَلَ بِکِ أَمْرٌ تَکْرَهِينَهُ إِلَّا جَعَلَ اللَّهُ ذَلِکِ لَکِ وَلِلْمُسْلِمِينَ فِيهِ خَيْرًا

زکریا بن یحیی، عبداللہ بن نمیر، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے اپنی بہن اسماء کا ہار مانگ لیا تھا اور اس کو پہن کر آپ کے ہمراہ سفر میں گئیں اور وہ کھو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی آدمی کو اس کی تلاش میں بھیجا ہار تو مل گیا لیکن نماز کا وقت آگیا اور لوگوں کے پاس پانی موجود نہ تھا لہذا انہوں نے (بے وضو) نماز پڑھ لی۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی شکایت کی تو اللہ نے تیمم کی آیت ( فَلَمْ تَجِدُوْا مَا ءً فَتَيَمَّمُوْا صَعِيْدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْهِكُمْ وَاَيْدِيْكُمْ مِّنْه) 5۔ مائدہ : 6) ( نازل فرمائی تب اسید بن حضیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کہا کہ اللہ تمہیں جزائے خیر دے اللہ کی قسم جب تم پر کوئی ایسی بات ہوئی جس کو تم دشوار سمجھتی ہو تو اللہ تعالیٰ نے اس میں تمہارے لئے اور تمام مسلمانوں کے لئے فائدہ کیا

Narrated 'Urwa's father: Aisha said, "I borrowed a necklace from Asma' and it was lost. So Allah's Apostle sent a man to search for it and he found it. Then the time of the prayer became due and there was no water. They prayed (without ablution) and informed Allah's Apostle about it, so the verse of Tayammum was revealed." Usaid bin Hudair said to 'Aisha, "May Allah reward you. By Allah, whenever anything happened which you did not like, Allah brought good for you and for the Muslims in that."

یہ حدیث شیئر کریں