صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ تیمم کا بیان ۔ حدیث 338

(صرف) منہ اور ہاتھوں کے تیمم کا بیان

راوی: محمد بن کثیر , شعبہ , حکم , ذر ابن عبدالرحمن بن ابزی

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ ذَرٍّ عَنْ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی قَالَ قَالَ عَمَّارٌ لِعُمَرَ تَمَعَّکْتُ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَکْفِيکَ الْوَجْهَ وَالْکَفَّيْنِ

محمد بن کثیر، شعبہ، حکم، ذر ابن عبدالرحمن بن ابزی اپنے والد عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا کہ عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان کیا کہ میں جنابت سے تیمم کے لئے زمین میں لوٹ گیا، پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا کہ تمہیں چہرے اور دونوں ہاتھوں کامسح کرنا (ہی) کافی تھا۔

Narrated 'Abdur Rahman bin Abza: 'Ammar said to 'Umar "I rolled myself in the dust and came to the Prophet who said, 'Passing dusted hands over the face and the backs of the hands is sufficient for you.' "

یہ حدیث شیئر کریں