صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 357

جب ایک کپڑے میں نماز پڑھے، تو چائے کہ اس کا کچھ حصہ اپنے شانے پر ڈال لے

راوی: ابونعیم , شیبان , یحیی بن ابی کثیر , عکرمہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عِکْرِمَةَ قَالَ سَمِعْتُهُ أَوْ کُنْتُ سَأَلْتُهُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ صَلَّی فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ فَلْيُخَالِفْ بَيْنَ طَرَفَيْهِ

ابونعیم، شیبان، یحیی بن ابی کثیر، عکرمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص ایک کپڑے میں نماز پڑھے تو اس کے دونوں سروں کے درمیان میں تفریق کر لینا چاہئے، کہ دونوں سروں کو شانوں پر ڈال لے۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle said, "Whoever prays in a single garment must cross its ends (over the shoulders)."

یہ حدیث شیئر کریں