صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 426

خسف اور عذاب کے مقامات نماز میں پڑھنے کا بیان اور بیان کیا جاتا ہے کہ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خسف بابل میں نماز پڑھنا مکروہ سمجھا

راوی: اسمعیل بن عبداللہ , مالک , عبداللہ بن دینار , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَدْخُلُوا عَلَی هَؤُلَائِ الْمُعَذَّبِينَ إِلَّا أَنْ تَکُونُوا بَاکِينَ فَإِنْ لَمْ تَکُونُوا بَاکِينَ فَلَا تَدْخُلُوا عَلَيْهِمْ لَا يُصِيبُکُمْ مَا أَصَابَهُمْ

اسمعیل بن عبداللہ ، مالک، عبداللہ بن دینار، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان معذب لوگوں کے مقامات کے پاس مت جاؤ بغیر اس کے کہ رونے والے ہو اور اگر رو نہ رہے ہو تو ان کے قریب نہ جاؤ (کہیں ایسا) نہ ہو کہ پہنچ جائے تمہیں (بھی) جو انہیں پہنچا۔

Narrated 'Abdullah bin 'Umar: Allah's Apostle said, "Do not enter (the places) of these people where Allah's punishment had fallen unless you do so weeping. If you do not weep, do not enter (the places of these people) because Allah's curse and punishment which fell upon them may fall upon you."

یہ حدیث شیئر کریں