مسجد میں مردوں کے سونے کا بیان اور ابوقلابہ نے انس بن مالک سے نقل کیا ہے کہ ( قبیلہ) عکل کے کچھ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آکر صفہ میں رہے، عبدالرحمن بن ابوبکر کہتے ہیں کہ صحاب صفہ فقیر تھے
راوی: مسدد , یحیی , عبیداللہ , نافع , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَنَّهُ کَانَ يَنَامُ وَهُوَ شَابٌّ أَعْزَبُ لَا أَهْلَ لَهُ فِي مَسْجِدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
مسدد، یحیی ، عبیداللہ ، نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد میں سوتے تھے، حالانکہ وہ کنوارے نوجوان تھے۔
Narrated Naf'a: 'Abdullah bin 'Umar said: I used to sleep in the mosque of the Prophet while I was young and unmarried.
