صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 434

مسجد میں مردوں کے سونے کا بیان اور ابوقلابہ نے انس بن مالک سے نقل کیا ہے کہ ( قبیلہ) عکل کے کچھ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آکر صفہ میں رہے، عبدالرحمن بن ابوبکر کہتے ہیں کہ صحاب صفہ فقیر تھے

راوی: یوسف بن عیسی , ابن فضیل , فضیل , ابوحازم , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَی قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ سَبْعِينَ مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ مَا مِنْهُمْ رَجُلٌ عَلَيْهِ رِدَائٌ إِمَّا إِزَارٌ وَإِمَّا کِسَائٌ قَدْ رَبَطُوا فِي أَعْنَاقِهِمْ فَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ نِصْفَ السَّاقَيْنِ وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ الْکَعْبَيْنِ فَيَجْمَعُهُ بِيَدِهِ کَرَاهِيَةَ أَنْ تُرَی عَوْرَتُهُ

یوسف بن عیسی، ابن فضیل، فضیل، ابوحازم ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے اصحاب صفہ میں سے ستر آدمیوں دیکھا، ان میں سے کسی پاس رداء نہ تھی، یا ازار تھی اور یا چادر جو اپنے گلے میں باندھ لیا کرتا، ان میں سے کوئی (چادر) آدھی پنڈلیوں تک پہنچتی تھی اور کوئی ان میں ٹخنوں تک پہنچ جاتی تھی اور وہ اسے اپنے ہاتھ سے پکڑے رہتا تھا، کہیں اس کی شرمگاہ ننگی نہ ہو جائے۔

Narrated Abu Huraira: I saw seventy of As-Suffa men and none of them had a Rida' (a garment covering the upper part of the body). They had either Izars (only) or sheets which they tied round their necks. Some of these sheets reached the middle of their legs and some reached their heels and they used to gather them with their hands lest their private parts should become naked.

یہ حدیث شیئر کریں