صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 438

مسجد کی تعمیر کا بیان، ابوسعید (خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے کہا ہے، کہ مسجد نبوی کی چھت چھوہارے کی شاخوں سے (پٹی ہوئی) تھی اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مسجد کی تعمیر کا حکم دیا، انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں لوگوں کو بارش سے بچاؤں، لیکن خبر دار ( مسجد میں) زردی یا سرخی کا استعمال نہ کرنا کہ لوگوں کو فتنہ میں ڈالے، انس کہتے ہیں کہ ( حضرت فاروق کا مطلب یہ تھا) لوگ اس کے ساتھ فخر کرنے لگیں گے اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا کہ یقینا تم لوگ مساجد کو ویسا ہی آراستہ کرو گے، جیسا یہود ونصاری نے (اپنے معابد کو) آراستہ کیا

راوی: علی بن عبداللہ , یعقوب بن ابراہیم بن سعید , ابراہیم بن سعید , صالح بن کیسان , نافع , عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ صَالِحِ بْنِ کَيْسَانَ قَالَ حَدَّثَنَا نَافِعٌ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ أَنَّ الْمَسْجِدَ کَانَ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَبْنِيًّا بِاللَّبِنِ وَسَقْفُهُ الْجَرِيدُ وَعُمُدُهُ خَشَبُ النَّخْلِ فَلَمْ يَزِدْ فِيهِ أَبُو بَکْرٍ شَيْئًا وَزَادَ فِيهِ عُمَرُ وَبَنَاهُ عَلَی بُنْيَانِهِ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّبِنِ وَالْجَرِيدِ وَأَعَادَ عُمُدَهُ خَشَبًا ثُمَّ غَيَّرَهُ عُثْمَانُ فَزَادَ فِيهِ زِيَادَةً کَثِيرَةً وَبَنَی جِدَارَهُ بِالْحِجَارَةِ الْمَنْقُوشَةِ وَالْقَصَّةِ وَجَعَلَ عُمُدَهُ مِنْ حِجَارَةٍ مَنْقُوشَةٍ وَسَقَفَهُ بِالسَّاجِ

علی بن عبداللہ ، یعقوب بن ابراہیم بن سعید، ابراہیم بن سعید، صالح بن کیسان، نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مسجد کچی اینٹ سے (بنی ہوئی) تھی اور اس کی چھت چھوہارے کی شاخوں کی تھی، اس کے ستون چھوہارے کی لکڑیوں کے تھے، ابوبکر نے اس میں کچھ زیادتی نہیں کی، البتہ عمر نے اس میں زیادتی کی اور اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کی عمارت کے موافق کچی اینٹ اور چھوہارے کی شاخوں سے بنایا، اور اس کے ستون پھر بھی لکڑی کے لگائے، اس کے بعد عثمان نے اس کو بدل دیا اور اس میں بہت سے ترمیم کردی، اس کی دیوار نقشین پتھروں اور گچ کی بنائی اور اس کی چھت سا کھو سے بنائی۔

Narrated 'Abdullah bin 'Umar: In the life-time of Allah's Apostle the mosque was built of adobes, its roof of the leaves of date-palms and its pillars of the stems of date-palms. Abu Bakr did not alter it. 'Umar expanded it on the same pattern as it was in the lifetime of Allah's Apostle by using adobes, leaves of date-palms and changing the pillars into wooden ones. 'Uthman changed it by expanding it to a great extent and built its walls with engraved stones and lime and made its pillars of engraved stones and its roof of teak wood.

یہ حدیث شیئر کریں