صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 439

مسجد کی تعمیر میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا بیان، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ مشرکوں کے لئے جائر نہیں کہ اللہ کی مسجدوں کو آباد کریں

راوی: مسدد , عبدالعزیز بن مختار , خالد بن حذاء , عکرمہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُخْتَارٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّائُ عَنْ عِکْرِمَةَ قَالَ لِي ابْنُ عَبَّاسٍ وَلِابْنِهِ عَلِيٍّ انْطَلِقَا إِلَی أَبِي سَعِيدٍ فَاسْمَعَا مِنْ حَدِيثِهِ فَانْطَلَقْنَا فَإِذَا هُوَ فِي حَائِطٍ يُصْلِحُهُ فَأَخَذَ رِدَائَهُ فَاحْتَبَی ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُنَا حَتَّی أَتَی ذِکْرُ بِنَائِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ کُنَّا نَحْمِلُ لَبِنَةً لَبِنَةً وَعَمَّارٌ لَبِنَتَيْنِ لَبِنَتَيْنِ فَرَآهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَنْفُضُ التُّرَابَ عَنْهُ وَيَقُولُ وَيْحَ عَمَّارٍ تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ يَدْعُوهُمْ إِلَی الْجَنَّةِ وَيَدْعُونَهُ إِلَی النَّارِ قَالَ يَقُولُ عَمَّارٌ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الْفِتَنِ

مسدد، عبدالعزیز بن مختار، خالد بن حذاء، عکرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک دن ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے مجھ سے اور اپنے بیٹے علی سے کہا کہ ابوسعید (خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کے پاس چلو اور ان کی حدیث سنو، چنانچہ ہم چلے، تو وہ اپنے باغ میں کچھ اس کی درستی کر رہے تھے، جب ہم پہنچے، تو انہوں نے اپنی چادر اٹھائی اور اس کو اوڑھ کر ہم سے حدیث بیان کرنے لگے، جب مسجد نبوی کی تعمیر کے بیان پر آئے، تو کہنے لگے کہ ہم ایک ایک اینٹ اٹھاتے تھے، اور عمار دو دو اٹھاتے تھے، تو انہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا، پس آپ ان (کے جسم) سے مٹی جھاڑنے لگے اور یہ فرماتے جاتے تھے کہ عمار پر مصیبت آئے گی، انہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا، یہ ان کو جنت کی طرف بلاتے ہوں گے اور وہ ان کو دوزخ کی طرف بلائیں گے، ابوسعید کہتے ہیں کہ عمار کہا کرتے تھے أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الْفِتَنِ۔

Narrated 'Ikrima: Ibn 'Abbas said to me and to his son 'Ali, "Go to Abu Sa'id and listen to what he narrates." So we went and found him in a garden looking after it. He picked up his Rida', wore it and sat down and started narrating till the topic of the construction of the mosque reached. He said, "We were carrying one adobe at a time while 'Ammar was carrying two. The Prophet saw him and started removing the dust from his body and said, "May Allah be Merciful to 'Ammar. He will be inviting them (i.e. his murderers, the rebellious group) to Paradise and they will invite him to Hell-fire." 'Ammar said, "I seek refuge with Allah from affliction."

یہ حدیث شیئر کریں