مسجد کے لئے خادم مقرر کرنے کا بیان اور ابن عباس نے کہا کہ نَذَرْتُ لَكَ مَا فِيْ بَطْنِىْ مُحَرَّرًا (کے معنی یہ ہیں کہ) میں نے اس کو مسجد کے لئے آزاد کرنے کی نذر مان لی ہے، تاکہ مسجد کی خدمت کرے
راوی: احمد بن واقد , حماد , ثابت , ابورافع , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ وَاقِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ امْرَأَةً أَوْ رَجُلًا کَانَتْ تَقُمُّ الْمَسْجِدَ وَلَا أُرَاهُ إِلَّا امْرَأَةً فَذَکَرَ حَدِيثَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّی عَلَی قَبْرِهَا
احمد بن واقد، حماد، ثابت، ابورافع، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت یا ایک مرد مسجد میں جھاڑو دیا کرتا تھا اور میرا خیال یہی ہے کہ وہ عورت تھی، پھر ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث بیان کی کہ آپ نے اس کی قبر پر نماز پڑھی۔
Narrated Abu Rafi: Abu Huraira said, "A man or a woman used to clean the mosque." (A sub-narrator said, 'most probably a woman.’) Then he narrated the Hadith of the Prophet
