مسجد میں حلقہ باندھنے اور بیٹھنے کا بیان
راوی: ابوالنعمان , حماد بن زید , ایوب , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا جَائَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ فَقَالَ کَيْفَ صَلَاةُ اللَّيْلِ فَقَالَ مَثْنَی مَثْنَی فَإِذَا خَشِيتَ الصُّبْحَ فَأَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ تُوتِرُ لَکَ مَا قَدْ صَلَّيْتَ قَالَ الْوَلِيدُ بْنُ کَثِيرٍ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُمْ أَنَّ رَجُلًا نَادَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ
ابوالنعمان، حماد بن زید، ایوب، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) نبی صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ ایک شخص نے حاضر ہو کر عرض کیا کہ رات کی نماز کس طرح پڑھی جائے؟ آپ نے فرمایا کہ دو دو رکعت اور جس وقت تمہیں صبح (ہو جانے) کا خوف ہو تو ایک رکعت (اور) پڑھ لو، وہ آپ کے ساری نماز کو وتر بنادے گی، اور ولید بن کثیر نے کہا کہ مجھ سے عبیداللہ بن عبداللہ نے کہا کہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے بیان کیا کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پکارا، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تھے۔
Narrated Ibn 'Umar: A man came to the Prophet while he was delivering the sermon and asked him how to offer the night prayers. The Prophet replied, 'Pray two Rakat at a time and then two and then two and so on and if you are afraid of dawn (the approach of the time of the Fajr prayer) pray one Rak'a and that will be the with for all the Rakat which you have prayed." Narrated 'Ubaidullah bin 'Abdullah bin 'Umar: A man called the Prophet while he was in the mosque.
