ستون کی طرف (منہ کرکے) نماز پڑھنے کا بیان، اور عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ کسی باتیں کرنے والے انسان کے پس پشت نماز پڑھنے سے یہ افضل ہے کہ ستون کی (آڑمیں) نماز ادا کرے، ابن عمر نے (ایک مرتبہ) کسی شخص کو دو ستون کے قریب کے درمیان میں نماز پڑھتے دیکھا تو اسے ایک ستون کے قریب کردیا، اور فرمایا کہ اس کی آڑ میں نماز پڑھو
راوی: مکی بن ابراہیم , یزید بن ابی عبید
حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ قَالَ کُنْتُ آتِي مَعَ سَلَمَةَ بْنِ الْأَکْوَعِ فَيُصَلِّي عِنْدَ الْأُسْطُوَانَةِ الَّتِي عِنْدَ الْمُصْحَفِ فَقُلْتُ يَا أَبَا مُسْلِمٍ أَرَاکَ تَتَحَرَّی الصَّلَاةَ عِنْدَ هَذِهِ الْأُسْطُوَانَةِ قَالَ فَإِنِّي رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَرَّی الصَّلَاةَ عِنْدَهَا
مکی بن ابراہیم، یزید بن ابی عبید روایت کرتے ہیں کہ میں سلمہ بن اکوع کے ہمراہ (مسجد نبوی) میں آیا کرتا تھا، وہ اس ستون کے پاس نماز پڑھا کرتے تھے، جو مصحف کے قریب تھا، میں نے کہا کہ اے ابومسلم! میں دیکھتا ہوں کہ تم اس ستون کے پاس نماز پڑھنے کی کوشش کیا کرتے ہو، انہوں نے کہا کہ یہ اس لئے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کے پاس نماز پڑھنے کی کوشش فرماتے دیکھا ہے۔
Narrated Yazid bin Al 'Ubaid: I used to accompany Salama bin Al-Akwa' and he used to pray behind the pillar which was near the place where the Quran's were kept I said, "O Abu Muslim! I see you always seeking to pray behind this pillar." He replied, "I saw Allah's Apostle always seeking to pray near that pillar."
