ستون کی طرف (منہ کرکے) نماز پڑھنے کا بیان، اور عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ کسی باتیں کرنے والے انسان کے پس پشت نماز پڑھنے سے یہ افضل ہے کہ ستون کی (آڑمیں) نماز ادا کرے، ابن عمر نے (ایک مرتبہ) کسی شخص کو دو ستون کے قریب کے درمیان میں نماز پڑھتے دیکھا تو اسے ایک ستون کے قریب کردیا، اور فرمایا کہ اس کی آڑ میں نماز پڑھو
راوی: قبیصہ , سفیان , عمرو بن عامر , انس بن مالک
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ کِبَارَ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْتَدِرُونَ السَّوَارِيَ عِنْدَ الْمَغْرِبِ وَزَادَ شُعْبَةُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَنَسٍ حَتَّی يَخْرُجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قبیصہ، سفیان، عمرو بن عامر، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بڑے بڑے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ملاقات کی ہے، وہ مغرب کے وقت ستونوں کی طرف سبقت کیا کرتے تھے، تاکہ ان کی آڑ میں نماز ادا کریں، اور شعبہ نے عمرو سے انہوں نے انس سے (اتنی عبارت اور) زیادہ روایت کی یہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لاتے۔
Narrated Anas: I saw the most famous people amongst the companions of the Prophet hurrying towards the pillars at the Maghrib prayer before the Prophet came for the prayer.
