جب رکوع سے اپنا سر اٹھائے تو اس وقت اطمینان سے کھڑا ہونے کا بیان۔ ابوحمید کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھایا اور سیدھے (کھڑے) ہوگئے یہاں تک کہ آپ کی ہر ہڈی اپنی جگہ پر آگئی۔
راوی: ابو الولید , شعبہ , حکم ابن ابی لیلیٰ , براء
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ الْبَرَائِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ رُکُوعُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسُجُودُهُ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّکُوعِ وَبَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ قَرِيبًا مِنْ السَّوَائِ
ابو الولید، شعبہ، حکم ابن ابی لیلیٰ، حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رکوع اور آپ کے سجدے اور جب کہ آپ اپنا سر رکوع سے اٹھاتے تھے اور دونوں سجدوں کی درمیانی نشست تقریبا (سب ہی) برابر ہوتے تھے۔
Narrated Al-Bara': The bowing, the prostrations, the period of standing after bowing and the interval between the two prostrations of the Prophet used to be equal in duration.
