صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 797

دونوں سجدوں سے اٹھتے وقت تکبیر کہے، اور ابن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اٹھتے وقت تکبیر کہتے تھے

راوی: یحیی بن صالح , فلیح بن سلیمان , سعید بن حارث

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ صَلَّی لَنَا أَبُو سَعِيدٍ فَجَهَرَ بِالتَّکْبِيرِ حِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ السُّجُودِ وَحِينَ سَجَدَ وَحِينَ رَفَعَ وَحِينَ قَامَ مِنْ الرَّکْعَتَيْنِ وَقَالَ هَکَذَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

یحیی بن صالح، فلیح بن سلیمان، سعید بن حارث کہتے ہیں کہ ہمیں ابوسعید نے نماز پڑھائی، تو جس وقت انہوں نے اپنا سر (پہلے) سجدے اٹھایا، اور جب سجدہ کیا اور جب انہوں نے (دوسرے سجدے سے) سر اٹھایا اور جب دو رکعتوں سے (فراغت کرکے) اٹھے تو بلند آواز سے تکبیر کہی اور کہا کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔

Narrated Said bin Al-Harith: Abu Said led us in the prayer and said the Takbir aloud on arising from the prostration, and on prostrating, on rising again, and on getting up from the second Rak'a. Abu Said said, "I saw the Prophet doing the same."

یہ حدیث شیئر کریں